منگلورو31/جولائی (ایس او نیوز)یہاں کے سومیشور بیچ پر بحیرہ عرب میں کود کر جان دینے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کولائف گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچالیا۔ سمندر میں خود کشی کی نیت سے کودنے والی خاتون تھوکوٹّو کی رہنے والی ہے۔اسے سمندر میں کودتے دیکھ کر وہاں پر موجود کچھ لوگوں نے شور مچانا شروع کیا۔ اس کے ساتھ ہی پنمبوربیچ ٹورزم ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے رضاکار حرکت میں آگئے اور اس خاتون کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ کہاجاتا ہے کہ اس کے بعد اقدام خودکشی کرنے والی اس خاتون نے اپنی جان بچانے والوں کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے آئندہ پھر کبھی اپنی جان لینے کی کوشش نہ کرنے کا وعدہ کیا۔